کاروار:25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)25اکتوبر کی صبح ریاست کی سرحدانموڈ تفتیشی تھانہ پر گوا سے آنے والی سواریوں کی جانچ کے دوران گوا سے کاروار کی طرف روانہ 10پہیہ لاری کی جانچ کے دوران لکڑیوں کے ٹکڑوں کے بیچ میں چھپا کر 541.140لیٹر گوا شراب غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جانے کا پتہ چلا ۔ افسران نے گوا شراب سمیت لاری ضبط کرتےہوئے ڈرائیور کو گرفتار کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق لاری نمبر KA-31/5619گوا سے کرناٹکا کی سرحد میں داخل ہونے کے دوران انموڈ تھانے پر پولس نے معمول کے مطابق سب سواریوں کی طرح لاری کی بھی جانچ کی۔ لاری میں قریب 16ٹن لکڑیوں کے ٹکڑے (چفس)پائے گئے۔ جب لاری کی باریکی سے تفتیش کی گئی تو لکڑیوں کے چفس کے درمیان میں غیر قانونی سپلائی کی جارہی گوا میں مشہور رائیل اسٹیاگ وھسکی، رئیل وھسکی اور اولڈ بل وھسکی کی 373.140لیٹروالی بوتلوں اور گوا بئیر (کنگ فشر اسٹرانگ بئیر)168لیٹر کی بوتلوں والے باکس پائے گئے۔جو اندازاً 1،15،000روپئے مالیت کی بتائی گئی ہے ۔ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ یہ شراب غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جارہے تھے۔ تفتیشی تھانہ افسران اور عملے نے1لاکھ روپیوں سے زائد شراب اور 6لاکھ روپیوں کی سواری کو ضبط کرلینے کے بعد لاری ڈرائیور کرشنا ماروتی پرور کو گرفتارکرلیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رام نگر کے مکین سنتوش وسنت میراثی اور دستگیر حسین صاحب ملا کی ملکیت ہیں، معاملے کو لے کر انہیں بھی گرفتار کئے جانےکی جانکاری موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ کارروائی میں انموڈ تفتیشی تھانہ کے ایکسائز انسپکٹر کے منوہر اور شریکانت اسودے اور عملہ ایم ایچ انمٹی ، پشپا جوگلیکر، ایس بی بنسوڑے ، شری کانت جادھو، یلاپور علاقہ کے ایکسائز انسپکٹر جی ایس نائک شریک تھے۔ انموڈ تفتیشی تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کی جارہی ہے۔